ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:مودی اقتدار میں آنے کے بعد دلتوں اور اقلیتوں پر مسلسل حملے : ابراہیم کوڈیجال

منگلورو:مودی اقتدار میں آنے کے بعد دلتوں اور اقلیتوں پر مسلسل حملے : ابراہیم کوڈیجال

Fri, 19 Aug 2016 21:14:46    S.O. News Service

منگلورو:19/اگست(ایس او نیوز)مرکزمیں جب سے نریندر مودی کی قیادت والی سرکارآئی ہے، اُس وقت سے گورکشھا کے نام پر دلتوں اور اقلیتوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں۔ اس بات کا الزام دکشن کنڑا ضلع کارگزار کانگریس صدر ابراہیم کوڈیجال نے لگایا۔

ضلع کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ گورکشھا کے بہانے برہماور کے کینجور کے  بی جے پی کارکن پروین پجاری کا سنگھ پریوار والوں کا قتل کرنا قابل مذمت ہے ۔ پروین پجاری کا قتل ملکی قانون ، دستور اور تہذیب کے خلاف ہے، مودی سرکار اقتدار سنبھالنے کے بعد گورکشھا کی طرف سے دلتوں ، اقلیتوں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہواہے۔ سنگھ پریوار والے اشتعال انگیز بھاشن دے کر نوجوانوں کو مشتعل کرکے قتل کرواتے ہیں، ایسی تنظمیں جمہوریت ، ملکی تہذیب کے لئے ایک رکاوٹ ہیں، کانگریس اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ سنگھ پریوار کی شرپسندی کے نتیجے میں بھلوؤ سماج کا ایک غریب  نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔۔مقتول پروین پجاری بہترین سماجی کارکن تھا، ہم انسان ہیں انسانوں سے پیار کرنے مذہب کہتاہے، انسانوں کے درمیان نفرت و تعصب پیدا کرنا کتنا صحیح ہے بی جے پی لیڈران خود سوچیں۔ ملک اگر ترقی کرنا ہے تو امن ، اعتماد ہونا چاہئے، بی جے پی سے کوئی حفاظت  ، ترقی نہیں ہوسکتی ہے عوام سمجھ لیں۔ پروین پجاری قتل معاملے کے تمام ملزمین کو گرفتا رکرنے کی مانگ لے کر کانگریس کی طرف سے آئی جی پی کو اپیل سونپے جانے کی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں مہانگر پالیکا کے چیف وھیپ ششی دھر ہیگڈے، ضلع پنچایت ممبر ممتا گٹی ، بوڈا صدر پیوس ایل روڈرگس، کانگریس لیڈر پدمنابھ نرینگان، بلراج رائی ، لقمان ، رمانند پجاری ، نذیر بجال وغیرہ موجود تھے۔


Share: